مال بنانے والےرینجرز اہلکاروں کی برطرفی کیخلاف اپیل خارج
سب انسپکٹر امجد پر 90 ہزار روپے رشوت لینے اور حوالدار رمضان کو 9 لاکھ روپے مالی بدعنوانی پر محکمہ سے نکال دیاگیا تھا۔
پولنگ اسٹیشنز کے باہر پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے متعلق وزارت داخلہ نے صوعتحال سے آگاہ کر دیا۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے رینجرز کے 2 اہلکاروں کی رشوت اور مالی بدعنوانی کے الزام سے متعلق اپیل خارج کردی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے روبرو رینجرزکے 2 اہلکاروں کی رشوت اورمالی بد عنوانی کے الزام کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے رینجرز اہلکاروں سب انسپکٹر امجد اورحوالدار رمضان کی اپیل خارج کردی۔ سب انسپکٹر امجد پر 90 ہزار روپے رشوت لینے پر محکمہ نے نکال دیا تھا۔ حوالدار رمضان کو 9 لاکھ روپے مالی بدعنوانی کرنے پر محکمہ سے نکال دیا تھا۔