احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کا بائیکاٹ کردیا

میں نے واضح تردید کی تھی کہ ن لیگ کے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا-احسن اقبال

               
December 28, 2020 · اہم خبریں, قومی
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کی نشریات میں بذریعہ بیپر شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹ پرانہوں نے لکھا کہ ” میں نے واضح تردید کی تھی کہ ن لیگ کے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا-

یقین نہیں آتا کہ ظفر صدیقی کا چینل اس طرز صحافت پہ آ جائے گا-میں اس جھوٹی خبر کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور آئیندہ سماء کو کسی قسم کا بیپر نہ دینے کا فیصلہ کرتا ہوں”-

احسن اقبال نے ٹی وی چینل کا سکرین شاٹ بھی شیئرکیا جس کی احسن اقبال تردید کررہے ہیں ، سکرین شاٹ میں واضح لکھا دیکھا جا سکتا ہے کہ ” ن لیگی وفد کا دورہ اسرائیل، احسن اقبال نے تصدیق کردی”۔