انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔فائل فوٹو
انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔فائل فوٹو

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے خالی نشست پرالیکشن روکنے لیے خط لکھ دیا

اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو نے سینیٹر کلثوم پروین کی خالی نشست پرالیکشن روکنے لیے چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنرکو خط دیا۔

قدوس بزنجو کی جانب سے چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر14جنوری کو انتخاب کا شیڈول جاری کر رکھا ہے، مگر کورونا وائرس کی لہر کے باعث انتخاب ممکن نہیں ہے۔

اسپیکربلوچستان اسمبلی نے خط میں کلثوم پروین کی خالی نشست پرالیکشن روکنےکی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے جاری کردہ شیڈول پر نظرثانی کرے۔

قدوس بزنجو کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کلثوم پروین کی خالی نشست 11 مارچ کو ویسے ہی ختم ہو رہی ہے اور فروری 2021 ء میں سینیٹ الیکشن شیڈول ہیں، لہذا خالی نشست پرایک ہی بار انہی دنوں میں الیکشن کرایا جائے۔

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر کلثوم پروین کی خالی نشست پرانتخاب کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کردیا۔