بجلی مہنگی کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط پرعمل شروع
نیپرا نے3بجلی کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی۔ گوجرانوالہ،ملتان اور سکھروالوں سے 916 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔
نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو
بجلی مہنگی کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد شروع ہو گیا،نیپرا نے3بجلی کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی۔
نجی تی وی کے مطابق گوجرانوالہ،ملتان اور سکھروالوں سے 916 ارب روپے وصول کیے جائیں گے،ٹیرف میں کتنا اضافہ کرناہے؟ ،اس کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی،حکام کاکہنا ہے کہ نیپرافیصلے کی روشنی میں بجلی کایونیفارم ٹیرف لاگو کیا جائے گا۔