وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے مریم نوازکی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ فوج ہرجمہوری ،منتخب پارٹی کے ساتھ ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو،مریم نواز بتائیں ان کا اور ان کے باپ کاسیاسی ماضی کیا ہے؟،پرویز مشرف نوازشریف کے زمانے میں باہر گیاتھا،مشرف کے دروازے بند ہوسکتے ہیں تو بھگوڑے کے بھی بند ہوسکتے ہیں ۔
فیصل واوڈا نے شبلی فراز اور فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکی بیماری ان کے دماغ تک پہنچ چکی ہے، مریم سے پوچھا گیا کہ تمہاری ایجوکیشن کیا ہے، مریم نواز بتائیں کس کے تحت لیڈر مان لیں تم نے کیا جدوجہد کی ،یہ کیسی جمہوریت ہے65 اور70 سال کے لوگ غلام بنے کھڑے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن لیڈر ان کا چچا ہے استعفے مریم مانگ رہی ہیں ،جو لوگ ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں ان کاکیا قصور ہے ،کیا وہ پیدا ہی غلام ہوئے آگے بھی غلامی میں ہی رہیں گے ،الیکشن چوری ہوئے تو ثبوت دو ،الیکشن کمیشن کیوں نہیں گئے،اچانک ڈھائی سال میں ایسا کیاہوا جس کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ مودی بغیر ویزاگھرآتا ہے اس کا قوم کو کون جواب دے گا،پاناما میں مریم نواز مریم صفدر پتہ نہیں ان کے کیا کیانام ہیں ،شریف زادے جو سیاست کرنے آگئے اس کاجواب دیں،فوج ہرجمہوری ،منتخب پارٹی کے ساتھ ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو،مریم نواز بتائیں ان کا اوران کے باپ کاسیاسی ماضی کیا ہے؟،پرویز مشرف نوازشریف کے زمانے میں باہر گیاتھا،مشرف کے دروازے بند ہوسکتے ہیں تو بھگوڑے کے بھی بند ہوسکتے ہیں ۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ سی او ڈی میں بھی نوازشریف نے پی پی کی پیٹھ میں چھراگھونپا،نوازشریف کی اقتدار کی ہوس اس وقت بھی ختم نہیںہوئی تھی ،انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو سوائے کنیزوں کی واہ واہ کے علاوہ کیا آتا ہے،تم نے کہاکمرے پر حملہ وہ کریڈٹ بھی اپنے کھاتے میں لیا۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ پاکستان میں سب سے بہترین ٹیکسٹائل عمران خان کے دور میں ہوئی ،سٹاک ایکس چینج سیمنٹ کارمینوفیکچرنگ دیکھیں ترقی کررہے ہیں ،زرداری نے اچھی بات کی انہوں نے کہادودھ سے مکھی نکال لیتا ہوں،تمہاراخواب وزیراعظم ہاﺅس ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔