حکومت کے خلاف فارن فنڈنگ کیس چھ سال سے التوا کا شکار ہے۔فائل فوٹو
حکومت کے خلاف فارن فنڈنگ کیس چھ سال سے التوا کا شکار ہے۔فائل فوٹو

حکومت کو سہارا دینے والا بڑا مجرم ہے۔مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے دشمن نہیں، پاکستان کسی کی ملکیت نہیں، موجودہ حکومت ناجائزاوردھاندلی کی پیداوار ہے۔

ٹانک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی اورداخلی طورپرمشکلات کا سامنا ہے، سب متفق ہے یہاں جمہوریت ہے نہ آئین و قانون کی عملداری، حکومت ناجائزاورنااہل ہو تو اسے رہنے کا حق حاصل نہیں، ایسی قوت کو سہارا دینے والا اصل اور بڑا مجرم ہے۔

مولانافضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جہاں جمہوریت ہوگی وہاں عوام سے دلچسپی ہوگی، ملک داخلی طور پر مضبوط ہوتا ہے جب معیشت مضبوط ہو، عوام خوش ہوں تو سارا نظام ٹھیک چل رہا ہوتا ہے، سالانہ مجموعی ترقی کا تخمینہ صفر سے نیچے چلا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال بھی پاکستان کی معاشی صورت حال یہی رہنے کا خدشہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ مذہبی طبقہ کھڑا نہ ہوتا تو دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیاب نہ ہوتی۔

مولانافضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جرنیل، بیوروکریٹ وغیرہ سب بعد میں، فوج نے قربانیاں دیں، جانیں دیں، علما نے مذہبی کارکنوں نے بھی ملک کے لیے قربانیاں دیں۔