حکومت عوام کو نئے سال کا تحفہ دینے کیلیے تیار،یکم جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے پیٹرول 2 روپے 76 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
اوگرا نے یکم جنوری سے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے 15 دسمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹراورڈیزل کی قیمت میں بھی اتنا ہی اضافہ کیا تھا۔
پندرہ دسمبر کو پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹراورڈیزل کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔