میئراسلام آباد کا انتخاب ن لیگ نے جیت لیا۔ ن لیگ کے پیرعادل شاہ43 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے ملک ساجد صرف26ووٹ حاصل کر سکے۔
میئراسلام آباد کے انتخاب کیلیے پولنگ 5بجے تک جاری رہی، انتخاب کیلیے 73 میں سے 69ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
میئر کی نشست کیلیے 3امیدوارمیدان میں تھے، ن لیگ کے پیرعادل شاہ ،پاکستان تحریک انصاف کے ملک ساجد محمود اور آزاد امیدار اظہر محمود انتخابات میں حصہ لیا۔
نعیم احمد نے ریٹرنگ افسرکے فرائض سرانجام دیے ۔یاد رہے کہ شیخ انصرعزیزکے مستعفی ہونے کے بعد مرئتکی نشت خالی ہوئی تھی۔