الیکشن کمیشن نے سینیٹر کلثوم پروین کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے الیکشن مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی اور درخواست کی توثیق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ کورونا کی لہر کے باعث انتخاب ممکن نہیں، کلثوم پروین کی خالی نشست 11 مارچ کو ویسے ہی ختم ہو رہی تھی اور فروری 2021 میں سینیٹ الیکشن شیڈول ہیں، خالی نشست پر ایک ہی بار انہی دنوں میں الیکشن کرالیا جائے اور الیکشن کمیشن جاری کردہ شیڈول پر نظر ثانی کرے۔
اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی استدعا کو نا منظور کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے خالی نشست پر الیکشن پہلے سے دیے گئے شیڈول کے مطابق ہی کرانے کا اعادہ کیا ہے۔
واضح ر ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین 21 دسمبر کو کورونا کے باعث انتقال کر گئیں تھیں۔