صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طارق محمود جہانگیری اور بابر ستار کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد دونوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن وزارت قانون نے جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں ججوں کی ایک سال کیلئے بطور ایڈيشنل جج تعیناتی کی گئی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے طارق محمود جہانگیری اور بابر ستار کی تعینات کی منظوری دے دی، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos