بارکھان کے علاقے چچہ میں سینیٹرسرفراز بگٹی اور ان کے گن مینوں کے خلاف لیویز ناکے پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔چچہ لیویز تھانے میں نائب تحصیلدار رکنی کی ہدایت پر لیویز دفعدار ظاہرخان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے سینیٹر سرفراز بگٹی دن ساڑھے تین بجے بیکٹر سے چچہ لیویز ناکے پر پہنچے تو ناکا لگا ہوا پایا اور ناکے کو دیکھ کر سرفراز بگٹی اوران کے گن مین مشتعل ہوگئے۔
مقدمے کے مطابق سرفراز بگٹی کے گن مینوں نے گالم گلوچ کے بعد ناکے پر فائرنگ کی جس کے باعث لیویز اہلکاروں نے چھپ کر اپنے جان بچائی جب کہ سرفراز بگٹی او ان کے گن مینوں نے چوکی کونقصان پہنچنے کی کوشش کی۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر جھوٹی ہے ،ڈی سی بارکھان نے سیاسی بنیادوں پرایف آئی آر درج کی ہے، میں نے تو اس علاقے میں سفر ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق لائوں گا۔