بلاول نے پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس میں پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل اور استعفوں کے بارے میں بھی مشاورت کی جائے گی۔

               
December 29, 2020 · قومی
صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے حکومت کی جانب سے میڈیا اتھارٹی بل لایا جارہا ہے۔فائل فوٹو

صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے حکومت کی جانب سے میڈیا اتھارٹی بل لایا جارہا ہے۔فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج منگل کو طلب کرلیا۔

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس دوپہر دو بجے بلاول ہاؤس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوگا۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل اور استعفوں کے بارے میں بھی مشاورت کی جائے گی۔