عالمی وبا کورونا کے سبب پاکستان میں مزید63 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 992 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار776 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4لاکھ 75 ہزار85 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 25 ہزار 494 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور39 ہزار599 زیرعلاج ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 469، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 602، اسلام آباد میں 404، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 216 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار117، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 215، سندھ میں 2 لاکھ 10 ہزار 241، پنجاب میں ایک لاکھ 35 ہزار 665، بلوچستان میں 18 ہزار 75، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 172 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسزکی شرح6 اعشاریہ13 فیصد ہوگئی ہے۔ ایبٹ آباد کورونا مثبت کیسزمیں سب سے آگے ہے جہاں شرح 15اعشاریہ95فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی کورونا مثبت کیسزکی شرح 14اعشاریہ18فیصد ہے۔ حیدرآباد 14اعشاریہ47، اسلام آباد 5اعشاریہ 94، پنجاب4اعشاریہ6 اور سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ61فیصد ہے۔