کراچی تجاوزات کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے صوبائی وزیرسعید غنی کوروک لیا، چیف جسٹس گلزاراحمدنے کہاکہ آپ کہاں جارہے ہیں سعیدغنی صاحب،آپ کی توہین عدالت کی درخواست سننا باقی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سپریم کورٹ رجسٹری میں پیشی کے بعد واپس جانے لگے تو صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کھڑے ہو گئے۔
اس پر چیف جسٹس پاکستان نے انہیں روک لیا،چیف جسٹس نے سعید غنی کوہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ بیٹھیں آپ کا توکیس لگاہوا ہے ،ہم نے وزیراعلیٰ کو اجازت دی ہے۔