سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا صدارتی ریفرنس سماعت کیلیے مقررکردیاگیا، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 4 جنوری کوسماعت کرے گا۔
حکومتی ریفرنس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ سینیٹ انتخابات آ ئین کے تحت نہیں کرائے جاتے، سینیٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرایا جاتا ہے،درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ سینیٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے، اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آ ئے گی،خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے حوالے سے حکومتی ریفرنس سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقررکردیاگیا،چیف جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 4 جنوری کوسماعت کرے گا۔
بنچ میں دیگر ججز میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیا۔