وفاقی کابینہ نے جاوید غنی کو مستقل چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جاوید غنی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال جولائی میں ایف بی آر کی چیئرپرسن نوشین جاوید کو عہدے سے ہٹا کر جاوید غنی کو ان کی جگہ تعینات کیا تھا۔