نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو حراست میں لے لیا ہے۔
خواجہ آصف مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے گھر پر میٹنگ کررہے تھے، کہ گھر سے باہر نکلتے ہی نیب کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا ہے۔
خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تاحال دائر نہیں کیا گیا۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos