وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ ایسا لائحہ عمل بنایا جارہا ہےکہ ملک کے تمام شہریوں کو گیس ملے۔
ندیم بابرکا کہنا ہےکہ دسمبر کے آخری ہفتے اور جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، ہماری پہلی ترجیح شہریوں کو گیس کی فراہمی ہے تاہم گھریلو، کمرشل اور صنعتوں کی شیڈول لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کچھ جگہوں پر پریشرکے مسائل پہلے سے موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل میں ٹینڈر کررہے ہیں کہ اضافی گیس اگر کوئی لانا چاہتا ہے تو لائے، اگلے مہینے کے آخر تک پہلے نجی ٹرمینل کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔