عمران خان کی حکومت نہ ڈرتی ہے نہ دبتی ہے، سابق وفاقی وزیر اطلاعات
ہمارے پاس کورونا ایمرجنسی کے لیے آکسیجن اور ضروری اسٹاک بھی موجود نہیں، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

یہ خود ٹوٹ پھوٹ گئے، حکومت کیا گرائیں گے؟ شبلی فراز,پی ڈی ایم پر طنز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے فیصلے کے ردعمل میں کہا ہےکہ استعفوں اور جلاؤ گھیراؤ کی باتیں دم توڑگئی ہیں۔
اپنے بیان میں شبلی فراز کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس کے بعد استعفوں اور جلاؤ گھیراؤ کی باتیں دم توڑگئیں، یہ خود ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں ،حکومت کیا گرائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اب قصہ پارینہ بن چکی ہے، پی ڈی ایم کی کئی پارٹیوں کے اندر تحریک شروع ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء کی اکثریت نے اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کی ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف وطن واپس آکر لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہیں تو استعفوں پرغور کیا جاسکتا ہے، قبل ازوقت استعفوں سے حکومت کو اٹھارہویں آئینی ترمیم اور دیگر جمہوری قوانین کو ختم کر نے کا موقع مل جائےگا۔
اجلاس میں قانونی ماہرین نے رائے دی کہ استعفے سینیٹ الیکشن میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتے، استعفوں کے بعد کا لائحہ عمل بھی واضح نہیں ہے۔