عوام کی مشکلات کی ذمے دار سلیکٹڈ حکومت ہے، حکومت 31 جنوری تک گھر چلی جائے ورنہ ہم بھیجیں گے، استعفوں سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی
عوام کی مشکلات کی ذمے دار سلیکٹڈ حکومت ہے، حکومت 31 جنوری تک گھر چلی جائے ورنہ ہم بھیجیں گے، استعفوں سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی صاف اور شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت 31 جنوری تک گھر چلی جائے ورنہ ہم بھیج دیں گے۔
پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد بریفنگ کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے خلاف وفاق اور پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک لائی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ اجلاس میں استعفے 31 دسمبر تک قیادت کے پاس جمع کرانے کی تصدیق کی گئی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے مردم شماری نتائج کو غیر قاونی طور پر تسلیم کیا۔ مردم شماری کے نتائج کا معاملہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اٹھائیں گے۔
بلاول نے کہا کہ سینیٹ میں الیکشن کے لیے پی ڈیہ ایم کو مل کر الیکشن لڑنا چاہیے۔
پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جزیروں کا مسئلہ بھی ٓاٹھائیں گے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ عوام کی مشکلات کی ذمے دار سلیکٹڈ حکومت ہے۔کسانوں اسٹیل ملز اور پی آئی اے ملازمی کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ عوام اس وقت تاریخی مہنگائی اور غربت کا مقابلہ کررہے ہیں۔ خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومتی نااہلی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی صاف اور شفاف ایکشن کا مطالبہ کرتی ہے۔