گیس بحران حقیقی ہے، سندھ حق مانگ رہا ہے بھیک نہیں، امتیاز شیخ
وفاقی وزرا وزیراعظم کے ساتھ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں،وزیرتوانائی سندھ کا معاون خصوصی وزیراعظم ندیم بابر کی میڈیا بریفنگ پر ردعمل، کڑی نکتہ چینی
پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو تو سمجھ لیں وزیراعظم چور ہے، وزیرتوانائی سندھ
کراچی: سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ گیس بحران سیاسی نہیں حقیقی ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزرا وزیراعظم کے ساتھ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم بابر کی میڈیا بریفنگ پر اپنے ردعمل میں سندھ کے وزیر توانائی نے کہا کہ معاون خصوصی غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔
صوبائی وزیرتوانائی نے دعویٰ کیا کہ ندیم بابرکے پیش کردہ اعداد و شمارحقائق کے برعکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے قوم کی چیخیں نکلوادی ہیں، اس بات کا تو اعتراف کریں۔
وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ کو آج بھی 900 سے1000 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا خط وزیراعظم کو حقیقت بتانے کے لیے ہے۔
امتیاز شیخ نے استفسارکیا کہ اگررائٹ آف وے مکمل ہوگیا ہے تو کراچی میں گیس کا بحران کیوں ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ آرٹیکل158 کے تحت سندھ اپنا حق مانگ رہا ہے بھیک نہیں مانگ رہا۔