فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے بڑھ گئی
قیمت بڑھنے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 550 روپے کا ہوگیا
December 29, 2020 · کامرس
فی تولہ سونے کی قیمت 650روپے گھٹ کر 111100 روپے ہوگٸی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو روپے اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 85 روپے اضافے سے 97 ہزار 350 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 1878 روپے برقرار ہے۔