فردوس عاشق اعوان بھی خود کو نظر بد سے بچاتی ہیں

انگوٹھی جس پر ایک نمبر66 کندہ، میرے لیے بہت خاص ہے، یہی نظر بد سے بچاتی، میرے رویے پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے، معاون خصوصی وزیراعظم

               
December 29, 2020 · اہم خبریں, قومی
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خود کو نظر بد سے بچاتی ہيں اور اپنے غصے پر قابو کيسے پاتی ہيں۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وہ اپنے بائيں ہاتھ ميں جو انگوٹھی پہنی ہوئی ہیں یہ اس کا اثر ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید بتایا کہ ان کی انگوٹھی پر ایک نمبر 66 کندہ ہے جو ان کے لیے بہت خاص ہے۔ ان کا کہنا تھا 66 ان کا لکی نمبر ہے اور انگوٹھی انہیں نظر بد سے بچاتی ہے اور اس کی خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ ان کے رویے پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پتھر پہننے سےشخصیت اوررویے میں تبدیلی آتی ہے۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ وہ کئی مرتبہ ایسی انگوٹھیاں گم کرچکی ہیں اس وجہ سے وہ جب بھی گھر جاتی ہیں تو ان کی والدہ سب سے پہلے یہ دیکھتی ہیں کہ انہوں نے انگوٹھی پہنی ہوئی ہے یا نہیں۔