وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی جس کی رپورٹ پیش کردی گئی۔
گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں پیش کی گئی۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرانفروشی پر 2456 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے خلاف 2523 مقدمات درج ہوئے اور 12 کروڑ 84 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 20 ہزار بوری چینی، 302 بوری چاول، 3130 بوری گندم، 3629 آٹے کے تھیلے اور 35 ہزار کلوگرام گھی برآمد کیا گیا۔
ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیوں کے دوران 3118 یونٹس سیل کیے گئے، 148مقدمات کا اندراج ہوا اور 15 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔