خواجہ آصف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

آج یا کل ملزم کو لاہورلے جائیں۔احتساب عدالت

               
December 30, 2020 · اہم خبریں, قومی
دو رکنی بینچ نے ن لیگی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو

دو رکنی بینچ نے ن لیگی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو

احتساب عدالت نے خواجہ آصف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظورکرلیا،عدالت نے کہاکہ آج یا کل ملزم کو لاہورلے جائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب ٹیم نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار لیگی رہنماخواجہ آصف کو پیش کردیا،نیب وکیل نے لیگی رہنما کے ریمانڈ کی درخواست کردی،دوران سماعت خواجہ آصف کے وکیل کی راہداری ریمانڈ کی مخالفت کردی،وکیل نے خواجہ آصف کو فوری رہا کرنے کی استدعا کردی،احتساب عدالت نے خواجہ آصف کی رہائی کی استدعا مسترد کردی۔

وکیل خواجہ آصف نے کہاکہ نیب راولپنڈی نے تحقیقات شروع کی، گرفتار لاہور نے کرلیا،جج محمد بشیر نے کہاکہ نیب کل تک خواجہ آصف کو ٹرائل کورٹ میں پیش کرے،نیب ٹیم خواجہ آصف کو لے کر کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئی ۔