پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں حکومتی اتحادی جماعتوں سےرابطے شروع کردیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ فنکشنل اور ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کرلیا،بات چیت کے دوران مردم شماری اورموجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگوہوئی،ایم کیو ایم اورپیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے جلد ملاقات پراتفاق کیا۔
پیپلزپارٹی کا وفد دوپہر3 بجے ایم کیو ایم کے دفتر بہادر آبادجائے گا،پیپلزپارٹی کا وفد ایم کیو ایم سے ملاقات کرے گا، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مردم شماری پر گفتگو ہوگی،وفد میں وقار مہدی، مرتضیٰ وہاب ، تاج حیدر اور سعید غنی شامل ہونگے۔