بجلی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔فائل فوٹو
بجلی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔فائل فوٹو

مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کیلیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت نیپرا میں ہوئی جس میں نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

اضافہ اکتوبراور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی جبکہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 77 پیسے مہنگی ہوگی۔بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔