ملزم عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
ملزم عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

خیرپور۔پولیس تشدد سے مزدور جاں بحق۔ورثا کا احتجاج

خیرپور میں گذشتہ رات پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا محنت کش مزدور پولیس لاک اپ میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ورثا نے لاش ایس ایس پی ہاؤس کے سامنےرکھ کراحتجاجی دھرنا دے دیا۔ایس پی نے 5 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

خیرپورکےکھوکھرگوٹھ کےرہائشی مزدور سرفراز کھوکھرکومنگل کی رات گرفتار کیا تھا۔صبح جب ورثا نوجوان سے ملنے گئے تولاک اپ میں نوجوان کی تشدد زدہ لاش موجود تھی۔

پولیس نےلاش کولاک اپ کےباہرپھینک دیا۔اس واقعہ کے بعد ورثا نے نوجوان کی نعش کو ایس ایس پی ہاؤس کے باہر رکھ کر دھرنا دے دیا ہے۔دھرنے کے دوران مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگادی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

متوفی کےورثا نےصحافیوں کو نوجوان کے گلے پر تشدد کے نشانات بھی دکھائے۔دھرنےکےباعث سکھراورخیرپور کی طرف جانے والی سڑک ٹریفک کے لئےبند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ورثا کا کہنا تھا کہ متوفی پر کوئی بھی مقدمہ درج نہیں تھا،گذشتہ رات پولیس نےکام سےگھرواپس آتے ہوئے راستے میں حراست میں لیا تھا۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرنوشیروان چانڈیو کا کہنا ہے کہ لاک اپ میں زیر حراست ملزم کے ہلاکت کے معاملے پرانکوائری کی جائے گی۔ فوری طورپرذمے داراہلکاروں کومعطل کردیا گیا،انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔