وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ مینول ویزہ سسٹم ختم کردیا گیا ہے ،یہ اقامہ کیوں لیتے تھے انہیں اپنی دھرتی پر یقین نہیں ،نوازشریف کا پاسپورٹ 16 فروری کومنسوخ کردیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، یہ ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے، کہاتھا پیپلزپارٹی سینیٹ،ضمنی انتخاب میں حصہ لےگی۔
انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، یہ سب اپنی چوری بچانے کیلیے ایک ہوئے ہیں،چوروں کے پیسے نکلتے ہیں تو کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہے،شیخ رشید نے کہاکہ دہشتگردی تھریٹس موجود ہیں،اسلام آبادکی سیکیورٹی کیلئے ایگل سکواڈتعینات کررہے ہیں۔