راجکماری سیٹ بیلٹ باندھ لیں، ان کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے، فردوس عاشق
سیالکوٹی ٹھگ کی کارکردگی بے نقاب ہو گئی، مریم نواز اور فضل الرحمن اکیلے کھڑے ہیں، معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ سیالکوٹی ٹھگ کی کارکردگی بے نقاب ہو گئی۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ راجکماری سیٹ بیلٹ باندھ لیں، ان کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے، آصف زرداری اوربلاول بھٹو نےان کابراحال کردیا،ان کی منتیں اور ٹکریں بھی کچھ کام نہ آئیں۔
فردوس عاشق نے کہا کہ11 جماعتوں کا بیانیہ بھی نو دو گیارہ ہو گیا ،کرپشن میں ملوث لوگ ایک ایک کرکےقانون کےشکنجےمیں آرہےہیں،مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان اکیلے کھڑے ہیں۔