ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ مردم شماری درست نہیں ہوئی شواہد موجود ہیں، اس معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ہمارا ساتھ دے اور کابینہ میں بیٹھے مفاد پرستوں کو گھر بھیجے۔
فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل زون میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آبادی کے بغیر پلاننگ نہیں ہوسکتی، مردم شماری پر ایم کیو ایم سے ملنے جارہے ہیں ، ایم کیو ایم والے ہمارا ساتھ دیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کو سرکلر ریلوے پرفوقیت دی جارہی ہے،تجاوزات کا خاتمہ لوکل گورنمنٹ کا کام ہے،آبادیوں کو ہٹانے پر ہمارا مؤقف ہے کہ پہلے متبادل دو،کمرشل تجاوزات پر کاروائی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جزیرے سندھ کی ملکیت ہیں ،سندھ حکومت چائنا کٹنگ نہیں ہونے دے گی، ہم نے اپنے اعتراضات بھیج دیے ہیں،شعور ہے اور آئین سے محبت ہے تو اپنا آرڈیننس واپس لے لیں۔