ڈاکو دکان سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔فائل فوٹو
ڈاکو دکان سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔فائل فوٹو

ملکی و عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر113650 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر97436 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ڈالربڑھ کر1880 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کوفی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور86 روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر113650 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر97436 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1320 روپے پرمستحکم رہی اورفی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیرکسی تبدیلی کے 1131 روپے 68 پیسے پرمستحکم رہی۔