پی ٹی آئی رہنما،رکن قومی اسمبلی اوراینکر عامر لیاقت حسین کی سابقہ بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کردی۔ سیدہ بشریٰ اقبال کی جانب سے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے شوہرعامر لیاقت انہیں طلاق دے چکے ہیں۔
سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’میرے خیال میں یہ وقت میرے سابقہ شوہرعامر لیاقت حسین کے ساتھ میرے تعلقات کی وضاحت کا ہے، انہوں نے مجھے طلاق دے دی ہے‘?۔
بشریٰ اقبال نے کہا کہ ’مجھے طلاق دینا ایک بات ہے لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کراس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔
سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا کہ ’میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں’۔
واضح رہے کہ دوسال قبل عامرلیاقت نے طوبیٰ سے شادی کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد دونوں کی ولیمے کی تصاویر بھی منظرعام آئی تھیں۔