انسداد دہشتگردی عدالت نے ملک مخالف تقریر کیس میں ایم این اے علی وزیرکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں ملک مخالف تقاریر کیس کی سماعت ہوئی،پولیس نے ایم این اے علی وزیرکوعدالت میں پیش کیا،پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی،عدالت نے تفتیشی افسرکی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،علی وزیر سمیت دیگرملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسرکو مقدے کا چالان پیش کرنے کاحکم دیدیا،واضح رہے کہ علی وزیر کیخلاف ملک مخالف تقریر کامقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج ہے۔