ایل پی جی ایک آتش گیر مادہ ہے اوراس سے جان لیوا حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔اوگرا ۔فائل فوٹو
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہونے پر30 جون کو ملک بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔فائل فوٹو

ایل پی جی 15 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی

ملک بھر میں ایل پی جی 15 روپے فی کلو مہنگی کر دی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایل پی جی مہنگی ہونے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 180 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں692 روپے اضافہ ہو گیا،گھریلو سلنڈر1553 کی بجائے 1733 میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

چیئرمین ایل پی جی عرفان کھوکھر نے کہاہے کہ ٹیکس کا خاتمہ نہ کیا گیا تو 15 جنوری سے گیس کی سپلائی بند کر دیں گے،جنوری سے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت147 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔