حکومت پاکستان نے چینی کمپنی کی 12 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہا کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائی طور پر چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹراگر کوئی اور بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہے تو وہ بھی کرسکتا ہے۔
دوسری جانب اس ضمن میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ کیبنٹ کمیٹی کےاجلاس میں 10 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دی گئی ہے جو تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائے گی۔
Held meeting of cabinet committee for procurement of vaccines. Authorized procurement of more than 1 million vaccines which will cover all frontline health workers, as soon as DRAP expert committee approves vaccine. Target is to deploy these vaccines within 1st quarter of 2021.
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 30, 2020