گزشتہ 24گھنٹوں میں دو ہزار333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔فائل فوٹو
گزشتہ 24گھنٹوں میں دو ہزار333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا سے مزید58 افراد جان کی بازی ہارگئے

کورونا کے سبب پاکستان میں مزید58 افراد جان کی بازی ہارگئے اورمرنے والوں کی کل تعداد10 ہزار 105 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد4لاکھ 79 ہزار 715 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 35 ہزار73 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور37ہزار80 زیر علاج ہیں۔ ملک بھرمیں کورونانے2ہزار206 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 520، خیبرپختونخواایک ہزار 627، اسلام آباد415، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 182 اورآزاد کشمیر میں 220 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار556، خیبر پختونخوا57 ہزار982، سندھ 2 لاکھ 13 ہزار193، پنجاب ایک لاکھ 37 ہزار295، بلوچستان18 ہزار118، آزاد کشمیر میں 8 ہزار241 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 856افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5 اعشاریہ92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ13 اعشاریہ84 فیصد ہے۔

حیدرآباد میں شرح8 اعشاریہ79 ، سوات7 اعشاریہ89 ، آزاد جموں کشمیر2 اعشاریہ14 ، بلوچستان4 اعشاریہ95 ،اسلام آباد3 اعشاریہ98 ، خیبرپختونخوا5 اعشاریہ87 ، پنجاب4 اعشاریہ44 اور سندھ میں مثبت کیسزکی شرح8 اعشاریہ40 فیصد ہے۔ ملک بھرمیں کورونا کے 2 ہزار219مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔