اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے دوارکان کے استعفے جعلی قراردے کرمسترد کر دیے، ن لیگ کے دونوں ایم این ایز کی تردید کے بعد اسپیکرنے رولنگ دیکر معاملہ نمٹا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان نے استعفوں کی تصدیق سے انکار کردیا ،دونوں ایم این ایزنے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہونے والے استعفوں کوجعلی قراردیدیا،اراکین کی جانب سے استعفوں کو جعلی قرار دینے پراسپیکر اسد قیصر نے معاملہ نمٹادیا۔