کراچی: سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 27 مریض انتقال کر گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں ایک ہزار 254 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 679 ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 657 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے سبب پاکستان میں مزید58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد10 ہزار 105 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد4لاکھ 79 ہزار 715 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 35 ہزار 73 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور37ہزار80 زیر علاج ہیں۔ ملک بھرمیں کورونانے2ہزار206مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 13 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار533، خیبرپختونخواایک ہزار 638، اسلام آباد416، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 183 اور آزاد کشمیر میں 221 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار702، خیبر پختونخوا58 ہزار379، سندھ 2 لاکھ 14 ہزار425، پنجاب ایک لاکھ 37 ہزار949، بلوچستان18 ہزار148، آزاد کشمیر میں 8 ہزار256 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 856 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔
این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔