وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو تو سمجھ لیں وزیراعظم چور ہے۔
امتیاز شیخ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قوم کو نئے سال کا مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف سے طے کردہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے کہ وزیراعظم نے قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کیا۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائیگا۔