پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
مسلم لیگ ن ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان سے ضمنی الیکشن پر بات کی تھی۔
ذرائع مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو 31 جنوری تک ڈیڈ لائن دی ہے تو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینا یا نہ لینا ہر پارٹی خود فیصلہ کرے، ضمنی الیکشن کا معاملہ پی ڈی ایم کی میٹنگ میں رکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں بلاول بھٹو کو قائل کیا جائے گا کہ ابھی سینٹ الیکشن میں نہ جائیں۔
پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن کے فیصلے پر قائم رہی تو ن لیگ بھی غور کرے گی۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن 31 جنوری کے بعد سینیٹ الیکشن پر غور کرے گی۔