نوشہرہ کینٹ کے علاقہ حکیم آباد ڈھیری میں مسلح مخالفین ملزمان کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما ملک خالد خان دو جوان بیٹوں اور محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے۔
حکیم آباد جی ٹی روڈ پرقائم سی این جی اسٹیشن کے مالک اور تحریک انصاف کے رہنماملک خالد خان بیٹوں نوید خالد، یاسر خالد اور محافظ خالد کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح مخالفین نے گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں افراد گولیاں لگنے سے موقع پر چل بسے، ملزمان فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او زرداد خان پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پہنچ گئے اورملزمان کے مقدمہ درج کرکے چھاپہ مار پارٹی تشکیل دیدی۔