پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے جنرل سیکریٹری محمد علی درانی کی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ہوئی ملاقات اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے جنرل سیکریٹری محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمٰن کو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی پیشکش کی۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے محمد علی درانی کی ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی ۔
ذرائع کابتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں نااہل اور ناجائز حکمرانوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
واضح رہے کہ محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان گزشتہ روز ملاقات جمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنما ریاض درانی کے گھر پر ہوئی۔
ملاقات میں محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمٰن نے سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ہے، جبکہ محمد علی درانی نے کہا کہ یہ محاذ آرائی کا وقت نہیں ہے۔
فنکشنل لیگ کے جنرل سیکریٹری نے مولانا فضل الرحمٰن کو تجویز دی کہ حکومت اور پی ٹی ایم درمیانی راستہ اختیار کریں۔