کرائم ریٹ روزانہ کی بنیاد پر بڑھتا ہی چلا جارہا تھا ۔فائل فوٹو
کرائم ریٹ روزانہ کی بنیاد پر بڑھتا ہی چلا جارہا تھا ۔فائل فوٹو

نئے سال کی پہلی بڑی تبدیلی۔ سی سی پی او عمر شیخ کو ہٹا دیا گیا

نئے سال کی پہلی بڑی تبدیلی،حکومت نے سی سی پی او عمر شیخ کو تنازعات اورلاہور میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح کے پیش نظرعہدے سے ہٹاتے ہوئے غلام محمود ڈوگر کو نیا سی سی پی او تعینات کردیا ۔

غلام محمود ڈوگرآر پی او فیصل آباد تعینات تھے جنہیں لاہور میں سی سی پی او کا عہدہ دیدیا گیاہے ، غلام محمود ڈوگرلاہور میں اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنزکی ذمے داریاں ادا کر چکے ہیں ۔غلام محمود ڈوگر کا انٹرویو کچھ دیر پہلے ایوان وزیراعلیٰ میں کیا گیا اور فوری طور پرانہیں چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ۔غلام محمود ڈوگر ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیور منٹ بھی تعینات رہے۔

ہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمر شیخ لاہور میں کارکردگی نہیں دکھا سکے اورکرائم ریٹ روزانہ کی بنیاد پر بڑھتا ہی چلا جارہا تھا ۔

یاد رہے کہ عمر شیخ کا تعیناتی کے فوری بعد سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکے ساتھ جھگڑا بھی سامنے آیا تھا تاہم بعدازاں آئی جی کو ہی تبدیل کردیا گیا تھا۔