پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ پاکستان میں قید 319 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے سپرد کی گئی، 319 بھارتی قیدیوں میں 49 عام شہری اور 270 ماہی گیر شامل ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ بھارت میں قید 340 پاکستانی قیدیوں کی فہرست بھی پاکستانی ہائی کمیشن کو دی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارت میں قید پاکستانیوں میں 263 عام شہری اور 77 ماہی گیر شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے پر 21 مئی 2008 کو معاہدہ طے پایا تھا، سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔