رویت ہلال کمیٹی حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جیّد علما سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ہے، وفاقی وزیر پیر نورالحق کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل
رویت ہلال کمیٹی حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جیّد علما سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ہے، وفاقی وزیر پیر نورالحق کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

مفتی منیب الرحمن کوان کی خواہش پرہٹایا گیا.نورالحق قادری

وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے امکان ظاہرکیا ہے کہ مفتی منیب الرحمن کو کوئی اوربڑا عہدہ دیا جاسکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہناتھا کہ مفتی منیب الرحمن کوان کی خواہش پرچیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحمان کوریاستی سطح پر کوئی بڑا عہدہ دیا جاسکتا ہے۔

وزیر مذہبی امورکا کہنا تھا کہ 46 سال میں سے 20 سال مفتی منیب الرحمن رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین رہے،نئے چیئرمین سے رویت ہلال کے معاملے پر قومی یکجہتی کی توقع ہے۔نورالحق قادری نے تسلیم کیا کہ مفتی پوپلزئی کو قابو کرنا آسان کام نہیں۔

واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزادنے امید ظاہرکی ہے کہ اب ملک میں ایک ساتھ عید ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن کو 19 برس عہدے پر رہنے کے بعد بدھ کو ہٹایا گیا تھا۔ان کی جگہ بادشاہی مسجد لاہورکے خطیب عبدالخبیرآزاد کونیا چیئرمین بنایا گیا ہے۔