پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں جاتی امرا رائیونڈ میں جاری ہے ،بلاول بھٹواورآصف زرداری بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہیں۔ نواز شریف بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔
پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ اورفرحت اللہ بابر بجی اجلاس میں شریک ہیں،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز،شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ،پرویز رشید،خواجہ سعد رفیق اوردیگر پارٹیوں کے رہنما بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں سینیٹ اور ضمنی انتخابات سمیت اسمبلیوں سے استعفوں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
ن لیگی رہنما محمد زبیر کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم حکومت کو تگڑا ٹائم دے گی ، کچھ گھنٹے انتظار کرلیں ، پی ڈی ایم خوش خبری دے گی ، سارے استعفے آچکے ، وقت پر استعمال کریں گے۔