میکسیکوغیر قانونی طورپرمنشیات کی نقل وحمل کے لیے زیر زمین سرنگوں کے حوالے سے کافی مشہور ہے لیکن محبت کی خاطرانسان کچھ بھی کر سکتا ہے ۔
امریکا کی کاؤنٹی ویلاس سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور معمار (اینٹوں کی چُنائی کرنے والے) انٹونیو کا تجوانا کی شادی شدہ خاتون پامیلا معاشقہ چل رہا تھا۔
پامیلا کے شوہر سے اپنی محبت اور تعلق کو خفیہ رکھنے کے لیے انٹونیو نے اپنے گھر سے پامیلا کے گھرتک زیر زمین سرنگ بنانے کا کام کرنا شروع کر دیا۔
زیر زمین سرنگ کی تعمیر کے بعد انٹونیو اور پامیلا نے خفیہ ملاقاتیں شروع کردیں تاہم یہ ملاقات اس وقت ہوتی جب پامیلا کا شوہر جارج آفس چلاجاتا۔
لیکن محبت میں گرفتار یہ جوڑا یہ منصوبہ بندی کرنا بھول گیا کہ اگرکبھی جارج مقررہ وقت سے پہلے گھر جلدی آگیا تو کیا ہو گا ؟؟
ایک دن جب انٹونیو پامیلا سے اپنی خفیہ ملاقات ختم کرکے سرنگ سے واپس جانے لگا تو مقررہ وقت سے پہلے گھر پہنچا جارج سب دیکھ رہا تھا، جارج ان دونوں کے تعاقب میں پیچھے چل دیا۔
انٹونیو نے جارج سے چھپنے کے لیے پامیلا اور جارج کے بیڈ کے نیچے پناہ لی لیکن جب جارج نے بیڈ ہٹایا تو اس کے سامنے خفیہ ملاقاتوں کے لیے بنائی جانے والی سرنگ سے متعلق سارے راز کھل کر سامنے آگیا۔
جارج جب اس سرنگ کے اندر داخل ہوا تو انکشاف ہوا کہ یہ سرنگ پامیلا کے محبوب انٹونیو کے گھر تک جاتی ہے، انٹونیو کے گھر پہنچنے پراس نے غصے میں لال پیلے ہوتے جارج سے معافی مانگنا شروع کر دی کیونکہ اس (انٹونیو) کی بیوی کمرے میں سو رہی تھی۔
لیکن اس شور شرابے میں سارے راز کھل گئے اور دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا، انٹونیو کی بیوی آوازیں سن کر اٹھ گئی جس کے بعد انٹونیو کے پاس اپنا گناہ تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہ بچا۔