حملے میں زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو
حملے میں زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو

بہن کو زمین کا حصہ کیوں دیا؟بیٹے نے والدین اور بہن کو قتل کردیا

کنڈیارو میں بیٹے نے بہن کو زمین کا حصہ دینے پروالد، ماں اور بہن کوموت کے گھاٹ تاردیا۔

کنڈیارو کے نواحی گاﺅں عالم گوندل میں بے رحم اور سنگ دل بیٹے نے بہن کو زمین کا حصہ دینے پراپنے ضعیف والد، ماں اور چھوٹی بہن کو تیزدھار آلے سےذبح کرکے قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس قتل واقعے کی جگہ پہنچ گئی اورمقتولین کی لاشیں کنڈیارو سول ہسپتال منتقل کیں۔

مقتولین کی شناخت 65 سالہ احمد خان، ان کی اہلیہ غلام سکینہ اور19 سالہ بیٹی زلیخہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم دھنی بخش مقتول احمد کا بیٹا ہے جو قتل واقعے کے بعد فرار ہوگیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش شروع کردی ہے، ہسپتال میں موجود مقتولین کے گاﺅں کے رہائشی بزرگ کے مطابق ملزم نے بہن کا رشتہ اور زمین اس کی مرضی کے خلاف دینے پر والد ماں اور بہن کو قتل کیا۔