کورونا کی تیسری لہر کیوجہ سے حالات تشویشناک ہوگئے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ
کورونا کی تیسری لہر کیوجہ سے حالات تشویشناک ہوگئے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

پیپلزپارٹی کے تمام اراکین نے استعفے قیادت کو جمع کرا دیے ،ناصر شاہ

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرادیے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) تحریک کا مقصد نااہل حکومت سے جان چھڑانا ہے۔ لاہور پی ڈی ایم اجلاس میں استعفوں کو زیربحث لایا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہوگا سب عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ استعفوں سے لیکر تما م آپشنز کھلے ہیں، قیادت کی طرف سے فیصلہ کیا جاتا ہے۔ تاثردیا جارہاہےکہ پی ڈی ایم میں اختلافات ہیں، ایسا نہیں ہے۔ یہ الزامات اور انتقام کی سرکار ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے۔ سال 2021 کو سندھ کے جنگلات کی بحالی کا نام دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کے اقدامات سے ہر شخص پریشان ہے۔چینی سستے داموں برآمد کی گئی اور اب مہنگے داموں درآمد کی گئی۔ نئے سال پر وفاقی حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دیا گیا۔
وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی پر عدالتوں کے بھی سوال اٹھے ہیں۔ پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینا عوام کی فلاح کے لیے ضروری ہے۔ سینیٹ ہوں یا ضمنی الیکشن، ہم نے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن میں میدان کو کیسے خالی چھوڑا جائے؟
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گڑھی خدابخش جلسے میں مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے لوگ شریک تھے۔